مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر اس طرح عمل کرنا چاہیے تاکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں برطرف ہو جائیں اور ایران ایٹمی معاہدے سے بہرہ مند ہوسکے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں رکاوٹ پیدا نہ کرے اور ایٹمی معاہدے کے مطابق عمل کرے۔
ظریف نے کہا کہ وہ ایک بار پھر امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں جان کیری سے مزید بات چیت کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایٹمی معاہدے کے بعض کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل کرنے کی راہ ہموار ہوجائے۔
آپ کا تبصرہ